گلگت، صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے انٹر کالج جاگیر بسین ہائیر سکینڈری سکول جاگیر بسین اور گرلز ہائی سکول بسین کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری کالجز اور ڈائریکٹر کالجز پرنسپل نے اپنے ادارے سے متعلق بریفنگ دی صوبائی وزیر تعلیم نے کالج اور سکولز کی مسائل کو فوری حل کرنے کے لیے ڈائریکٹر کالجز کو ہدایات جاری کی۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ہیڈ ٹیچر اور تمام ایڈمنسٹریشن اپنے متعلقہ سکولوں کا ٹائم ٹیبل چیک کرےں۔ کسی ٹیچر کی چھٹی کی صورت میں اس کے خالی پیریڈ لازما ایڈجسٹ کیے جائیں۔ کوئی کلاس کسی بھی صورت خالی نہیں ہونی چاہیے۔ یعنی ٹیچر موجود ہو۔ وزیر نے مزید کہا کہ طلباءکو ان کی دہلیز پر تعلیمی سہولیات پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ جدید علوم سے ہم آہنگ کرنے کے لئے آئی ٹی لیب بنائے گئے ایل ایم ایس سکولوں کا قیام طلباءکے مستقبل سنوارنے کے لئے پیش رفت ثابت ہونگے۔ ہمیں سرکاری اداروں میں عوامی اعتماد بحال کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروکار لانے کی ضرورت ہے.-
