گلگت (پ ر) سیکرٹری سوشل ویلفیئر و اطلاعات فدا حسین نے کہا ہے کہ
گلگت بلتستان افراد باہم معذوری ایکٹ 2019 کے رولز آف بزنس کی تیاری کے لیے
مل کر کام کریں گے وہ یہاں اتوار کے روز گلگت میں سائڈ سیور پاکستان ،
امجد ندیم فاو ¿نڈیشن اور ہینڈز پاکستان کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس سے
خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سپیشل افراد کی فلاح و
بہبود کے ساتھ ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے گلگت بلتستان اسمبلی سے منظور شدہ
گلگت بلتستان افراد باہم معذوری ایکٹ 2019 کے رولز آف بزنس کی تیاری کے
لیے سپیشل افراد کے نمائندوں کے ساتھ مل جل کر کام کریں گے اس سلسلے میں
درکار تعاون فراہم کیا جائے گا۔مشاورتی اجلاس میں گلگت بلتستان بھر سے
سپیشل افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور گلگت بلتستان افراد باہم معذوری
ایکٹ 2019 کے تحت رولز آف بزنس کی تیاری کے لیے مشاورت کی گئی اور تجاویز
پیش کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ رولز آف بزنس کی
تیاری میں اس بات کو یقینی بنایا جائے جس سے افراد باہم معذوری کو زیادہ سے
زیادہ سہولیات میسر آسکیں اور انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے
کسی کے ساتھ امتیازی سلوک کے خدشات کا خاتمہ ہو اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی
تشکیل دی جائے گی جس میں سپیشل افراد کے چنے گئے نمائندے اور ماہرین سمیت
سرکاری حکام ملکر رولز آف بزنس تیار کر کے منظوری کے لیے متعلقہ فورم میں
پیش کریں گے۔