تانگیر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، عمائدین کی تعمیراتی کام کےلئے تعاون کی یقین دہانی


چلاس(پ ر)21 میگاواٹ تانگیر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے متعلق واپڈا، دیامربھاشاڈیم پراجیکٹ کے سینئر حکام اور لرک تانگیر کے عمائدین و جرگہ کے درمیان ملاقات لرک تانگیر کنٹریکٹر کیمپ میں ہوئی، ملاقات میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کےلیے لینڈ ایکوزیشن، مقامی افراد کو ملازمتوں سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی، اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر دیامر بھاشا ڈیم عامر بشیر چودھری، جنرل منیجر لینڈ ایکوزیشن اینڈ ریسٹلیمنٹ بریگیڈیئر ریٹائرڈ شعیب تقی، کلکٹر دیامر بھاشا ڈیم و ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن عارف احمد، واپڈا، کنٹریکٹر ایف ڈبلیو او اور جی بی اسکاوٹس کے اعلی حکام نے شرکت کی،،جرگے سے خطاب کرتے ہوئے جنرل مینجر لینڈ ایکوزیشن اینڈ ریسٹلیمنٹ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) شعیب تقی نے تانگیر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر اور اس کے اثرات پر روشنی ڈالی، جنرل منیجر (ایل اے اینڈ آر) نے دیامر بھاشا ڈیم کی علاقائی ترقی کےلیے اہمیت اور 21 میگاواٹ تانگیر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے مقامی لوگوں کے مثبت تعاون پر زور دیا، کلکٹر و ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن عارف احمد نے بھی علاقائی ترقی کے لئے تانگیر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی جلد تعمیر اور مقامی عمائدین کے تعاون کو ناگریز قرار دیا،، لرک تانگیر کے مقامی عمائدین نے پراجیکٹ کی جلد تکمیل اور بلاتعطل تعمیراتی کاموں کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، مقامی عمائدین اور جرگے کے ساتھ مسائل کو بات چیت کے زریعے خوش اسلوبی سے حل کیا،، مقامی عمائدین نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی جلد تعمیر اور مسائل کے حل کے لیے تعاون پر واپڈا، دیامر بھاشا ڈیم انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا،،