مصالحتی وثالثی نظام سے لوگوں کی دشمنیاں ختم ہوں گی، چیف جسٹس

گلگت،گلگت بلتستان میں مصالحتی وثالثی نظام کی ٹریننگ میں کامیاب ہونے والے ثالثیں میں اسنادتقسیم کی گئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف کورٹ کے چیف جسٹس علی بیگ نے کہا کہ مصالحتی نظام کے قےام سے عوام کوفوری اورسستاانصاف مہیاہوگا جب کہ لوگوں کے درمیان آپس کے اختلافات اوردشمنیاں بھی ختم ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں مقدمات کے فیصلوں میں کئی سال لگ جاتے تھے جس سے لوگوں کی مقدمے بازی پربھاری رقوم بھی خرچ ہوتی تھیں۔انہوں نے مصالحتی نظام کے قےام کے حوالے سے لیگل سوسائٹی پاکستان کی جانب سے تعاون پرشکریہ ادا کیا۔تقریب سے سیکرٹری قانون رحیم گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصالحتی نظام سے عدالتوں میں مقدمات کابوجھ کم ہوگا اورلوگوں کوگھر کی دہلیزپرانصاف ملے گااس موقع پرہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدرایڈووکیٹ میاں نسیم اخترنے بھی خطاب کیا۔