گلگت،صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون نے گلگت بلتستان میں بجلی کے غیر قانونی کنکشنز اور بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کے حوالے سے عوام الناس کے نام اپنے ایک پیغام میں واضح کیا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع ہوچکا ہے،اب بجلی چور قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے۔گلگت بلتستان میں جو بھی صارف بجلی کا بل نہیں دے گا،ان سب کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کریں گے۔40 کے قریب بجلی چوروں اور غیر قانونی کنکشنز میں ملوث عناصر کے خلاف مختلف تھانوں میں درخواستیں دی جاچکی ہیں،پولیس کو میں ہدایت دیتا ہوں کہ وہ فوری طور پر بغیر کسی لیل و لعت کے ان عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں اور ان عناصر کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیں۔اس حوالے سے قسم کی کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے عوام سے خطے میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا بل ادا کرنا ایک قومی فریضہ ہے،اس میں کوئی کوتاہی نہ برتیں،اور اگر آس پاس کہیں پر بھی بجلی کے غیر قانونی کنکشنز کا علم ہو وہ فوری طور پر متعلقہ اسٹیشن کو مطلع کریں،بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان۔کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت تجاوزات کے خلاف بھی کریک ڈاو¿ن کا آغاز کرنے جارہی ہے۔اب مافیا قانون کے شکنجے میں ہوں گے، کسی کو نہیں بخشا جائے گا۔صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون نے کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں بجلی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے، حکومت گلگت بلتستان میں توانائی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ سردیوں میں دریاوں اور نالوں میں پانی کی کمی کا باعث بجلی کی پیداواری صلاحیت کم ہو جاتی ہے اور بھاری برقی آلات کے استعمال کے سبب بجلی کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔ حکومت مستقبل میں دریاوں کے بہاو پر پن بجلی کے منصوبے بنانے کیلئے حکمت عملی وضع کر رہی ہے، ہینزل پاور پراجیکٹ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ کیپٹن (ر) مشتاق احمد کی زیر صدارت بجلی چوری کی روک تھام اور واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری برقیات سجاد حیدر، کمشنر گلگت ڈویژن کمال الدین قمر، ڈی آئی جی گلگت رینج مرزا حسن، ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں گلگت ڈویژن میں بجلی کے غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے اور بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف قانونی کارروائی کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریف کیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ نے بجلی واجبات کی وصولی کو مزید بہتر بنانے اور بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ موسم سرما میں دریاوں اور نالوں میں پانی کے کمی کے سبب بجلی کی پیداوار میں کمی کے سبب متوقع بجلی بحران میں لوڈ شیڈنگ میں کمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے اور بلوں کی ریکوری، بجلی چوری اور بغیر قانونی کنکشنز اور بھاری برقی آلات کے استعمال اور خرید و فروخت کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرا?مد یقینی بنایا جائے۔
