گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 208 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 115 ،راولپنڈی میں 28 ،ملتان ، گوجرانوالہ میں 23 ،23فیصل آباد میں 7 ،شیخوپورہ ، قصور ،مظفرگڑھ 2،2جبکہ اٹک، گجرات، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، خانیوال اور جھنگ میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 153 مریض زیر علاج ہیں۔
