چیف کورٹ،دیوانی وفوجداری34مقدمات کے فیصلے سنادیئے گئے

گلگت(پ ر) گلگت بلتستان چیف کورٹ نے گلگت، سکردو اور دیامر نے سنگل اور ڈویژن بینچ میں سماعت کرتے ہوئے دیوانی اور فوجداری پر مشتمل 34مقدمات پر فیصلے سنا کر نمٹادےئے۔ جمعرات کے روز سکردو رجسٹری میں چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں جسٹس جوہر علی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے18 مقدمات پر فیصلہ سنا کر نمٹادیا جبکہ دیامر بینچ میں سماعت کرتے ہوئے جسٹس ملک عنایت الرحمن کی سربراہی میں جسٹس جہانزیب خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے دیوانی اور فوجداری پر مشتمل 9مقدمات پر فیصلہ سنا کر نمٹایا اور گلگت میں جسٹس راجہ شکیل احمد کی سربراہی میں جسٹس مشتاق محمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے دیوانی اور فوجداری پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے6 مقدمات پر فیصلہ سنا کر نمٹائے۔