چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں آشوب چشم کے 13,732نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کے ترجمان کے مطابق رواں سال36اضلاع میں آشوب چشم کے کل 3 لاکھ 68ہزار 810مریض رپورٹ ہوئے۔ بہاولپور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے سب سے زیادہ3878 مریض سامنے آئے،لاہور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 887،ملتان میں 1208 ،فیصل آباد میں 1721 نئے ،گوجرانوالہ میں 219 نئے مریض سامنے آئے۔محکمہ پرائمری ہیلتھ کے مطابق آشوب چشم کا مرض 8 سے 10 دن میں خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے،شہری انکھوں کی صفائی کا خیال رکھیں،تیز دھوپ دھوئیں اور گرد و غبار سے آنکھوں کو بچائیں۔،آشوب چشم میں مبتلا شخص کے کپڑے اور تولیے وغیرہ علیحدہ رکھیں۔علاوہ ازیں24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 139 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 54 ،راولپنڈی میں 45 ، ملتان میں 12 ،فیصل آباد میں 3 ،گوجرانوالہ میں 6 ،شیخوپورہ میں تین ،قصور، گجرات ،نارووال، ساہیوال اور وہاڑی میں ڈینگی کے دو ،دو جبکہ مظفرگڑھ ، چکوال ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،منڈی بہا ﺅاولدین ، راجن پور اور بھکر میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض رپورٹ ہوا۔
