پیپلزپارٹی کا وفاق کے ساتھ انتخابات کےلئے رابطوں کا فیصلہ

گلگت( پ ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے پارلیمانی ممبران ٹکٹ ہولڈرز و صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس صوبائی صدر پیپلز پارٹی امجد حسین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر و کن اسمبلی جمیل احمد ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی محمد موسی ڈپٹی سپیکر و صوبائی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی سعدیہ دانش ،صوبائی وزیر تعلیم و سینئر رہنما پیپلز پارٹی غلام شہزاد آغا ،بشیر احمد ،آفتاب حیدر ، محمد علی اختر سمیت تینوں ڈویژن سے ٹکٹ ہولڈرز شریک ہوئے اجلاس میں پارٹی رہنماﺅں نے کہا کہ عوامی مشکلات کو حل کرنا پیپلز پارٹی کی زمہ داری ہے گلگت بلتستان کے عوام کی پیپلز پارٹی سے بہت ساری امیدیں وابسط ہے پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل کے لئے میدان میں ہے گلگت بلتستان میں تعلیم ،صحت کی فراہمی بے روزگاری، مہنگائی غربت کے خاتمے اور دیگر شعبہ جات میں مسائل کے حل کے لئے ہمارے وزراءو پارلیمانی ممبران ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے اسمبلی میں بہت سارے سبجیکٹس پر قانون سازی کی جائے گی اور دیگر شعبوں میں اصلاحات کئے جائیں گے۔ بلخصوص غربت کے خاتمے کے لئے کام کرینگے اجلاس میں تمام امیدواروں سے گلگت بلتستان کے انتخابات وفاق کے ساتھ کروانے پر بھی مشاورت کی گئی جس پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمانی ممبران دیگر جماعتوں کے ساتھ رابطے کرینگے اس کے بعد اس حوالے سے باقاعدہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا اجلاس میں کہا گیا ہے کہ استور الیکشن میں انتظامی مشینری ن لیگ کی مہم کے لئے استعمال کی گئی اور تحریک انصاف نے خرید و فروخت کا بازار گرم کیا اور پیپلز پارٹی کے خلاف ہر طرح کے منفی ہتھکنڈے استعمال کیے گئے ان تمام سازشوں کے باوجود حلقے کے نظریاتی ووٹرز اور سپورٹرز نے جس طرح پیپلز پارٹی کے بھاری مینڈیٹ دیا اس پر وہ داد کے مستحق ہیں اجلاس میں پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت نے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت جاری کر دی کہ وہ زیادہ سے زیادہ اپنے حلقوں میں موجود رہیں اور عوامی ایشوز پر بروقت آواز بھی اٹھائیں اور اپنے ووٹرز کا کام بھی نکالیں۔ صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ تمام اضلاع میں پارٹی کو مزید فعال بنائیں۔ وارڈز اور یونین سطح تک تنظیم سازی کریں تاکہ پارٹی زیادہ سے زیادہ فعال ہوسکے۔ اجلاس میں اس بات کا مطالبہ کیا گیا کہ گوہر آباد گورنر فارم کے 40 ہزار نفوس پر مشتمل علاقے کے لوگ 3 مہینوں سے پاور ہاوس سیلاب کی زد میں آنے کی وجہ سے بجلی سے محروم ہیں اس کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ عوامی مشکلات کا تدارک ممکن ہو سکے۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز کی مرکزی اور صوبائی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔