دیامرڈیم بورڈآف مینجمنٹ کے ممبران کا تعمیراتی سائٹ کادورہ

گلگت،دیامر بھاشا کنسٹلنٹس گروپ کے بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران نے تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے دیامر بھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ کیا. دورے کے دوران کنسلٹنٹس گروپ کے بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران اور واپڈا، دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ حکام کا اجلاس کنٹریکٹرز کیمپ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں میں ڈیم پر جاری تعمیراتی پیشرفت، سیکیورٹی، ہیلتھ اینڈ سیفٹی اور لینڈ ایکوزیشن سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں کنسلٹنٹس گروپ کے سینئر عہدیداروں اور انجنیئرز نے تعمیراتی سرگرمیوں اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر دیامربھاشا ڈیولپمنٹ کمپنی عامربشیر چودھری، جنرل منیجر دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ انجینئر نزاکت حسین، کنسلٹنٹس گروپ بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین مائیکل فرانس راجرز، بورڈ کے ممبران، واپڈا کے چیف انجینئر اور کنسلٹنٹس کے سینئر عہدیداروں اور انجینئرز نے شرکت کی۔ قبل ازیں کنسلٹنٹس گروپ اور کنٹریکٹر حکام کے اجلاس میں ڈیم کے مختلف سائٹس پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور اہداف سے متعلق امور پر غور کیا گیا. اس سے قبل گزشتہ روز دیامر بھاشا ڈیم کنسٹلنٹس گروپ کے بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران نے دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ سائٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران نے ڈیم کے مختلف سائٹس پر جاری تعیمراتی پیشرفت اور سرگرمیاں کا جائزہ لیا۔