عدلیہ میں ہونے والی تعیناتیوں میں بلتستان ریجن مکمل آوٹ،اپوزیشن لیڈر

گلگت،اپوزیشن لیڈرمحمدکاظم میثم نے کہا ہے کہ عدلیہ میں بلتستان ریجن مکمل طورپرآﺅٹ ہے بلتستان ریجن کواس طرح دیوار سے نہ لگایاجائے۔ حکومت اورادارے اس پرغور کریں۔انہوں نے جمعرات کے روزایوان کوبتایا کہ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی میںبلتستان ریجن کوسسٹم سے ہی آﺅٹ کردیا ہے میں نے پوری کوشش کی مگراس پرکسی نے کوئی توجہ نہیں دی۔2030ءتک بلتستان ریجن سے کسی جج کی تقرری کاکوئی امکان نہیں ہے اگریہ ناانصافی دیامرریجن سے بھی کی جائے تومیں اس ہاﺅس میں آوازبلندکرتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کرے تاکہ بلتستان ریجن سے ناانصافی نہ ہو۔