گلگت، وزیراعظم پاکستان نے گلگت بلتستان کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے حاصل اختیارات کے تحت گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ کی ایڈوائس پرچیف کورٹ کے دوججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے،وزیراعظم نے گورنر کی ایڈوائس پر جسٹس مشتاق محمد اور جسٹس جہانزیب خان کو مستقل کرنے کی منظوری دی ہے ،وزیراعظم کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد گلگت بلتستان کونسل نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے آرٹیکل 84 سب سیکشن10 ( A) کے مطابق مذکورہ بالا دونوں معزز ججز کی چیف کورٹ میں مستقل بنیادوں پر تعیناتی کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے، واضح رہے مذکورہ بالا ججز 15ستمبر 2022 کو گلگت بلتستان چیف کورٹ میں ایک سال کے لئے بطور جج تعینات ہوئے تھے ، اب دونوں ججزکو ایک سال مکمل ہونے پر مستقل کردیا گیاہے۔
