سپیشل ایجوکیشن ملازمین کے ٹائم سکیل کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی

گلگت (پ ر ) چیف سیکرٹری محی دین وانی ،علی اصغر سیکرٹری ایجوکیشن سکولز ، ایجوکیشن کاالجز و سپیشل ایجو کیشن احسان علی نے صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا کے ہمراہ سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر پرتپاک استقبال کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے اس موقع پر کلاس روم کا تفصیلی دورہ کیا۔ اسپیشل ایجوکیشن کے اساتذہ، پرنسپل اور ڈپٹی ڈائریکٹر نے وزیر تعلیم کو درپیش مسائل سے آکاہ کیا اس موقع پر وزیر تعلیم نے اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خصوصی افراد قوم کا اثاثہ ہےں انکی خدمت ہم عبادت سمجھ کے کریں گے۔ان کو تعلیمی ماحول دینا اور جدید تعلیمی اصولوں پر استوار کرنا ہماری اولین زمہ داری ہے جلد سپیشل پرسن کے لئے ہاسٹل کا بندوبست کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن ملازمین کے ٹائم سکیل کے حوالے سے ائندہ کابینہ اجلاس میں سر فہرست رکھ کر مسئلے کو حل کریں گے پانی کا ایشو بھی جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹیچرز کی کمی کو بھی پورا کیا جائے گا اسپیشل ایجوکیشن غزر کے سینٹر کو بھی فعال کیا جائے گے صوبائی حکومت تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سہولیات پہنچانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ معیار تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے فوری اصلاحات پر کام شروع کیا جائے گا۔ تاکہ ہمارے طلبا دور جدید کے علمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے مختلف اصلاحاتی پروگرام متعارف کرائے جارہے ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم نے اساتذہ اور طلبا کے مطالبات پر عملدرآمد کیلئے موقع پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن کو احکامات دیئے