گلگت،عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی قائدین کا وفد سابق چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس کی قیادت میں نیٹکو ملازمین کے جاری دھرنے میں پہنچ گیاوفد میں وائس چئیرمین جہانزیب انقلابی، مرکزی ترجمان ظہیر قاسمی ، سینئیر رہنماءحاجی جلیل اور ڈپٹی سیکرٹری فائننس مہر علی شامل تھے۔نیٹکو ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے سابق چئیرمین مولانا سلطان رئیس نے کہا کہ نیٹکو گلگت بلتستان کا اثاثہ ہے ہم کسی صورت اس اثاثے کو نیلام ہونے نہیں دینگے عوامی ایکشن کمیٹی ہمیشہ نیٹکو کے ملازمین اور ادارے کیساتھ کھڑی رہی ہے۔ملازمین کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔ نیٹکو کے ادارے پر غیر مقامی سرمایہ داروں کی نظر ہے جس طرح گلگت بلتستان میں ہوٹلنگ پر غیر مقامی سرمایہ دار مسلط ہوچکے ہیں اسی طرح نیٹکو کو بھی ہتھیانے کی کوشش ہورہی ہے نیٹکو کے ادارے سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے اگر اس ادارے کو تباہی سے بچانا ہے تو اس کیلئے اسے قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گندم کا ٹھیکہ نیٹکو کے علاوہ کسی فرد کو دیا گیا تو بھرپور مذاحمت کرینگے سی پیک میں ٹرانسپورٹیشن نیٹکو کو دیاجائے اس سے لاکھوں افراد کو روزگار میسر ہوگا۔عوامی ایکشن کمیٹی آپ تمام ملازمین کو یقین دلاتی ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی آپکی پشت پر کھڑی ہے اور اگر آپ کے پرامن احتجاج سے آپکے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے تو عوامی ایکشن کمیٹی کو حکم کریں عوامی ایکشن کمیٹی پورے گلگت بلتستان میں آپکے حق کیلئے کھڑی ہوگی احتجاج سے سینئر وائس چیئرمین جہانزیب انقلابی اور مرکزی ترجمان ظہیر قاسمی نے بھی خطاب کیا۔
