کے آءی یو بجٹ منظور، اخراجات کنٹرول کرنے کا فیصلہ

 قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔شعبہ تعلقات عامہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مطابق اجلاس میںاجلاس کی صدارت کے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ شاہ نے کی ۔ان کے ہمراہ اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی ڈی جی ثمینہ درنی ،ملٹری اکاﺅنٹ کے نمائندے سمیت یونیورسٹی کے سینئرانتظامی وتدریسی افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں کمیٹی کے سامنے گزشتہ سال کا بجٹ اور آئندہ سال کا بجٹ پیش کیاگیا۔اجلاس میں یونیورسٹی کے گزشتہ سال کے ا یک ارب 38کروڑ روپے کے بجٹ اور آئندہ سال کے 1.5بلین بجٹ کو منظور کرتے ہوئے بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے یونیورسٹی اخراجات میں انتہائی سادگی کے اصولوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کی تاکید کیاگیا۔اجلاس میں ڈی جی فنانس ثمینہ دررانی سمیت دیگرممبران نے وائس چانسلر ڈاکٹر عطاءاللہ شاہ کی وژن اور فنانشل مینجمنٹ کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کی بھرپور کوششوں کی وجہ سے اس وقت یونیورسٹی کسی قسم کی بھی معاشی بحران سے دوچار نہیں ہے ۔اور اسی حکمت عملی کو جاری رکھتے ہوئے تمام غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کی ضرورت ہے ۔کمیٹی یونیورسٹی میں بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت سے جامعہ کی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے یونیورسٹی کو خصوصی قسم کے گرانٹ منظور کامطالبہ کیاتاکہ یونیورسٹی میں انفراسٹریکچر کو بہتربنانے میں مدد مل سکے ۔اجلاس میں وائس چانسلر نے کمیٹی اراکین کا شکریہ ادا رکرتے ہوئے کہاکہ اپنی ٹیم کے ہمراہ ہر ممکن کوشش کرینگے کہ یونیورسٹی کے وسائل کو بڑھایا جائے اور اخراجات کو کم از کم اس حد تک لایا جائے تاکہ یونیورسٹی کسی معاشی مشکلات سے دوچار نہ ہو۔اجلاس میں یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات اور ان کے والدین سمیت یونیورسٹی ملازمین کو جامعہ کو مشکلات سے نکالنے کے لیے جامعہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کیاگیا۔اجلاس میں وائس چانسلر نے اراکین اجلاس کا بتایاکہ جامعہ وسائل کو بڑھانے کے لیے گورنمنٹ گلگت بلتستان کے ساتھ جی ٹو جی بنیادوں پر مختلف منصوبوں پر کام کرنے کے لیے پرپوزل جمع کیاگیاہے ۔اس ضمن میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے وعدہ کیاہے کہ ایسے تمام فیزیبلٹی سٹیڈیز سمیت دیگر تمام منصوبوں میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی معاونت کریں گے ۔اس کے علاوہ جی بی گورنمنٹ نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے انڈومنٹ فنڈ اور طلبا کو سکالرشپ دینے کے لیے مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس حوالے سے وائس چانسلر نے کہاکہ جامعہ کو درپیش مالی مشکلات کو حل کرنے کے لیے وزیر اعظم پاکستان نے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔امیدہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت سے اس حوالے سے گرانٹ ملے گی ۔جس سے جامعہ کی مالی مشکلات کسی حد تک کم ہوجائیں گی ۔اس سے قبل وائس چانسلر نے بزنس انکیوبیشن سنٹر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ مائیکرو انٹر پرائزڈویلپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ سیشن میں خصوصی طور پر شر کت کی