گلگت،معاون خصوصی برائے وزیراعلی یوتھ افیرز و کامرس زبیح اللہ کی سوشل ویلفیئر اینڈ یوتھ افیرز کمپلیکس آمد، سیکریٹری سوشل ویلفیئر اینڈ یوتھ افیرز فدا حسین نے محکمہ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی، گلگت بلتستان میں جاری یوتھ افیرز کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ، یوتھ افیرز کے مختلف سکیموں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، خود روزگار سکیم کا جائزہ لیا گیا، خود روزگار سکیم کو مزید فعال و مستحکم بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، گلگت بلتستان میں اخوت کے زیر اہتمام بلا سود قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے اخوت کے ریجنل ہیڈ اور آس کی پوری ٹیم نے بریفنگ دی، معاون خصوصی برائے وزیراعلی یوتھ افیرز و کامرس زبیح اللہ اور سیکریٹری سوشل ویلفیئر اینڈ یوتھ افیرز فدا حسین نے تین کروڑ سات لاکھ چودہ ہزار روپے کا چیک بھی اخوت کے ریجنل ہیڈ کو حوالہ کردیا، اخوت گلگت بلتستان کی ٹیم نے معاون خصوصی برائے وزیراعلی یوتھ افیرز و کامرس زبیح اللہ کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ، معاون خصوصی برائے وزیراعلی یوتھ افیرز و کامرس زبیح اللہ نے یوتھ افیرز کی نئی تعمیر شدہ عمارت اور گلگت سپورٹ کمپلیکس کا دورہ بھی کیا ، سیکریٹری سوشل ویلفیئر اینڈ یوتھ افیرز فدا حسین نے نئی تعمیر شدہ کمپلیکس کے حوالے سے بریفنگ دی، معاون خصوصی برائے وزیراعلی یوتھ افیرز و کامرس زبیح اللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اخوت کے بلا سود قرضے بآسانی طریقے اور میرٹ کے بنیاد پر فراہم کیں جائے، اخوت کے زیر اہتمام قرضوں کی ادائیگی کو یقینی بنائے جائے، گلگت بلتستان یوتھ کو ہنر مند بنانے کے لیے مختلف سیمینار زاور پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا، گلگت بلتستان حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ یوتھ کو بااختیار بنائے، گلگت بلتستان یوتھ کے پیچیدہ مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے ، یوتھ کو بااختیار بنانے کے لئے جدید طرز پروگرامات کو متعارف کروائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے یوتھ کو ہر ممکن مدد کی جائے گی، معاون خصوصی برائے وزیراعلی یوتھ افیرز و کامرس زبیح اللہ نے یوتھ افیرز کے اقدامات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا، سیکریٹری سوشل ویلفیئر اینڈ یوتھ افیرز فدا حسین نے معاون خصوصی برائے وزیراعلی یوتھ افیرز و کامرس زبیح اللہ کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک غلام محمد و دیگر بھی موجود تھے۔
