گلگت(پ۔ر)سابق وزیراعلی و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے استور حلقہ نمبر ایک کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار و سابق وزیر بلدیات رانا فرمان علی کی پانچ روزہ الیکشن کمپیئن میں پورے حلقے کا دورہ کیا اور ضلع استور کے پہلے گاو¿ں ڈوئیاں،گوریکوٹ,رحمان پور، چورت،شوگام، میر ملک،رٹو یونین،چمروٹ،ضلعے بالا، سکیمیل،دریلے،میکیال،زیال، نوگام،گودئی،منی کال, پکورہ،خرم,داس خرم چلم،میر منی مرگ, نگئی, قمری,ڑیان پاک بارڈر کے آخری گاو¿ں دودو گئی کے علاوہ دیگر گاو¿ں میں عوام نے زبردست والہانہ استقبال اور دلی عقیدت کا بھرپور اظہار کیا۔ متعدد کمپیئن آفیسز کا افتتاح کیا گیا۔40 سے زائد مقامات پر سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن،رانا فرمان علی اور مقامی پارٹی رہنماو¿ں نے خطاب کیا اور سینکڑوں کی تعداد میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر سپورٹرز نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی اور ضمنی الیکشن میں رانا فرمان علی کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن نے پر جوش عوامی استقبال عوام کی طرف سے پرخلوص جزبوں پارٹی رہنماو¿ں کے زبردست اقدامات اور بھرپور الیکشن کمپیئن پر عوام کا اور پارٹی رہنماو¿ں کا خصوصی شکریہ ادا کیاسابق وزیراعلی و صدر مسلم لیگ (ن) نے مختلف مقامات پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) حلقے کے عوام سے اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگنے کے لئے آئی ہے۔ جن سیاسی جماعتوں کی کارکردگی نہیں۔ وہ فرقہ وارانہ،علاقہ پرستی،قوم پرستی اور جعلی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فارمز اور خلیجی ممالک کے زاکوٰة کے پیسوں پر انحصار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جھوٹے خواب دکھانے والوں نے استور کے عوام کے ووٹ کو ذاتی نمود و نمائش کیلئے استعمال کیا اور حلقے کے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ استور حلقہ نمبر ایک میں آج بھی اگر کوئی ترقیاتی سکیم موجود ہے تو وہ سابق ممبر صاحب خان اور سابق وزیر بلدیات رانا فرمان علی کی ہیں۔انہوں مزید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی ترقی و خوشحالی چاہنے والی جماعت ہے یہی وجہ ہے کہ استور حلقہ نمبر ایک کے عوام مسلم لیگ (ن) اور رانا فرمان علی پرجوش اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔عوام کا جوش بتا رہا رہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اس حلقے سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن کہا کہ مسلم لیگ (ن) پورے حلقے کی بنیادی عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی۔حلقے کے تمام گاو¿ں میں عوامی کمیٹیاں بنائی جائیں گی اور یہ کمیٹی مسائل کے حل کیلئے ترجیحات تیار کریگی اور وقت کے ساتھ ان مسائل کو حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ استور کو اللہ تبارک و تعالیٰ نے بے شمار وسائل سے نوازا ہے استور پورے دنیا میں سب سے خوبصورت خطہ ہے اس خطے میں سیاحت کو مزید آگے بڑھانے کیلئے مستقبل میں مسلم لیگ (ن) سفری سہولیات اور دیگر سہولیات کو مزید بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی تاکہ معاشی سرگرمیوں میں اضافے سے بےروزگاری میں خاطر خواہ کمی واقع ہوسکتی…انہوں نے کہا کہ بالائی استور قدرتی وسائل قیمتی جڑی بوٹیوں سے مالامال خطہ ہے۔ان قدرتی وسائل پر استور کے عوام کا حق ہے مستقبل میں قانون سازی اور پالیسی سازی کے زریعے مقامی کمیونٹی کی کمیٹیاں بنانے کے ان وسائل پر خودمختار بنایا جائیگا۔تاکہ یہاں کے عوام کی معاشی مشکلات کم ہوں اور عوام معاشی خوشحالی کی طرف گامزن کیا جائیگا۔استور کے بالائی علاقوں میں ہوٹل کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے سیکورٹی اداروں سے بات چیت کرکے مستقل حل کی طرف جایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سابق صوبائی حکومت نے 20 ارب سے زائد مالیت کا منصوبہ آغا خان رورل ڈوپلمنٹ پروگرام کے اشتراک سے دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے جامع منصوبہ بندی کا پروگرام ترتیب دیا تھا اس اہم منصوبے کی منظوری شہباز شریف نے دیدی ہے اس منصوبے کے ذریعے بھی استور کے دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ عوام سے مخاطب ہوتے کہا کہ ہم آپ سے ایک لاکھ گھر اور ایک کروڈ نوکریوں جیسے اعلانات کرنے نہیں آئے ہم وہ اعلانات کریں گے جو مستقبل میں آپ کو ہوتے نظر آئیں گے۔مسلم لیگ (ن) سے عوام کے اعتماد کا رشتہ اس بات پر قائم ہے کہ مسلم لیگ (ن) جو کہتی ہے اس پر عمل کرتی ہے۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ استور کے عوام کے ساتھ پورے گلگت بلتستان کے عوام نے مسلم لیگ (ن)،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی حکومتیں دیکھی ہیں۔عوام ان تینوں حکومتوں کی کارکردگی دیکھ کر اپنا قیمتی ووٹ کا استعمال کریں۔انہوں نے کہا عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ووٹ کی پرچی امانت کا درجہ رکھتی ہے قرآن مجید حکم دیتا ہے کہ امانت حقدار تک پہنچنا چاہیے۔اپنا قیمتی ووٹ حقدار کو دیں۔اپنا ووٹ کارکردگی دکھانے والوں کو دیں اپنا ووٹ مسلم لیگ (ن) کودیں۔ مسلم لیگ (ن) ہی استور سمیت پورے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔
