پنجاب میں ڈینگی کا پھیلاو تیز ہونے لگا، مزید 84 کیسز رپورٹ

 پنجاب میں ڈینگی کیسزتیزی سے بڑھنے لگے۔ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 84 مریض سامنے آگئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے لاہورمیں 37 ،راولپنڈی 27 ،ملتان ،فیصل آباداورگوجرانوالہ میں چار چار کیس رپورٹ ہوئے۔ شیخوپورہ، قصور، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال اور پاکپتن میں دو دو مریض سامنے آئے۔ صوبے میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد1351 تک جا پہنچی ہے۔ پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے88مریض زیرعلاج ہیں۔