مستقل اندھے پن سے بچانے والے نئے ڈراپس کی آزمائش

سائنس دانوں نے امبلیکل کورڈ میں پائی جانے والی ایک جیلی سے ایسے ڈراپس بنائے ہیں جو آنکھ میں تکلیف کا  نیا علاج ہوسکتے ہیں۔ جیلی میں ایسے خلیے موجود ہیں جن کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ زخم یا انفیکشن کے سبب آنکھ کی سطح کو پہنچنے والے نقصان کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس ڈراپ کی مطبی آزمائش فرانس کے چھ اسپتالوں میں جاری ہے جہاں یہ دیکھا جا رہا ہے کہ آیا یہ ڈراپ قرنیہ پر آنے والی سوزش کو ٹھیک کر سکتے ہیں یا نہیں۔

آنکھوں میں یہ تکلیف طویل عرصے تک کانٹیکٹ لینس پہننے کی وجہ سے ہونے والے انفیکشن کے سبب ہوسکتی ہے۔ اگرچہ اس تکلیف میں نسبتاً کم لوگ مبتلا ہوتے ہیں لیکن یہ قرنیہ کی سطح کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور دنوں میں مستقل طور پر بینائی سے محروم کر سکتی ہے