گلگت،بین الاعلاقائی رابطہ کاری کے انتہائی اہم منصوبے گوریکوٹ استور شغرتھنگ روڈ کاٹینڈر ہوگیا۔ٹینڈرمیں 12 ٹھیکیداروں نے حصہ لیا۔شغرتھنگ استور روڈ پی ایس ڈی پی کا منصوبہ ہے ۔جس کے تحت 92 کلو میٹر سڑک کی تعمیر کے لئے 5.2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں سے زمینوں کے معاوضے کی مد میں ایک ارب روپے جبکہ روڈ کی تعمیر کے لئے 4 ارب 20 کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ یہ میگا پروجیکٹ گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ متبادل زمینی راستوں سے منسلک کرنے کے Grand Connectivity ویڑن کا اہم ترین منصوبہ ہے جو مستقبل میں شونٹر ٹنل کے زریعے استور گلگت بلتستان بالخصوص اسکردو بین الاقوامی ہوائی اڈہ تک کو بذریعہ مظفرآباد ، اسلام سے منسلک کریگا۔بعد ازاں صوبائی سیکریٹری تعمیرات عامہ صفدر خان نے کہا کہ استور ویلی روڈ اکنامک کوریڈور کی حیثیت رکھتا ہے جس سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔گوریکوٹ استور تا شغر تھنگ سکردو روڈ بین الاضلاعی روابط کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل کا منصوبہ ہے اس منصوبے کی بروقت اور معیاری تعمیر سے گلگت بلتستان میں سیاحتی و معاشی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا جس سے خطے کی تعمیر و ترقی پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور انٹر ریجنل روابط میں بہتری آئیگی۔اس منصوبے سے گلگت ، دیامر اور بلتستان کے ڈویڑنز میں باہمی زمینی رابطوں میں بہتری آئیگی بلکہ گلگت بلتستان سے ملک کے دیگر علاقوں تک سفری فاصلے سمٹ جائیں گے اور استور ویلی روڈ گلگت بلتستان کے لیے ایک متبادل روڈ کا کام بھی دے گا۔اس روڈ کی تعمیر سے استور اور بلتستان میں تجارت و سیاحت کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ مستقبل میں شونٹر ٹنل کی تعمیر سے بلتستان اس روڈ سے بذریعہ مظفر آباد اسلام آباد سے منسلک ہوگا۔ جس سے اہلیان بلتستان کے لئے سفری مسافت کم سے کم سے سطح پر آئے گی۔-
