گلگت، سیکر ٹری داخلہ گلگت بلتستان رانا محمد سلیم افضل کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس چہلم امام حسےن ؑ کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان ، کمشنر گلگت ڈویژن ، ڈی آئی جی ریج ، ڈپٹی کمشنر گلگت ایس ایس گلگت ، کمشنر بلتستان ڈویژن ، کمشنر دیامر استور ڈویژن اور دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویویولنک کے ذرےعے شریک ہوئے ۔ سیکر ٹری داخلہ گلگت بلتستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں چہلم کی مجالس اور جلوس کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائےنگے داخلی و خارجی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے چیکنگ کے نظام کو سخت سے سخت بنائےنگے اور مشکوک اور شرپسند عناصر کی بھی نگرانی کی جائےگی ۔ اس حوالے سے سیکر ٹری داخلہ گلگت بلتستان نے تےنوں ڈویژنوں کے کمشنرز ، ڈی آئی جیز اور ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلداز جلد چہلم کی مجالس اور جلوس کی فول پروف سیکیورٹی اور ٹریفک پلان تشکیل دے کر تفصیلی رپورٹس ارسال کرےں۔ سیکر ٹری داخلہ گلگت بلتستان رانا محمد سلیم افضل نے ڈپٹی کمشنر گلگت ، ڈپٹی کمشنر نگر ، ڈپٹی کمشنر ہنزہ ، ڈپٹی کمشنر استور،ڈی سی شگر ، ڈی سکردو ، ڈی سی خپلو، اور دیگر اضلاع جہاں پر چہلم کی مجالس اور جلوس برآمد ہوتے ہیں اُن اضلاع میں چہلم کی جلوس کو پر امن گزارنے کےلئے داخلی و خارخی راستوں پر سیکیورٹی اہلکار چوکس رہےں گے اور آنے جانے والے افراد کی جامع تلاشی کو ہر صورت یقینی بنائےں گے مشکوک اور شرپسند افراد کے اُوپر کڑی نگرانی رکھیں اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں قیام امن بھر قرار رکھنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائےں تاکہ گلگت بلتستان بھر میں امن کی فضا قائم ہو سکے گی ۔
