میٹا نے تیز اور درست ترجمے کیلئے جدید ماڈل تیار کر لیا

فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی مرکزی کمپنی میٹا نے دنیا کی 100 زبانوں میں باہمی تراجم کیلئے ایک نیا اور طاقتور ماڈل پیش کیا ہے جسے ’سیم لیس ایم فورٹی ملٹی لینگول اے آئی ٹرانسلیشن ماڈل‘ کا نام دیا گیا ہے۔توقع ہے کہ اس طاقتور الگورتھم کی وجہ سے تراجم نگاری میں ایک انقلاب آجائے گا اور ایک سے دوسری زبان میں درست ترین تراجم کی سہولت حاصل ہوسکے گی، اس ماڈل کی بدولت ٹیکسٹ اور آواز کو بھی ترجمہ کرنا ممکن ہوگا جس سے کثیرالسان تراجم میں مدد ملے گی۔