قانون کی یکطرفہ عملداری سے احساس محرومی بڑھے گا،ایم ڈبلیو ایم

گلگت،ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان غلام عباس نے کہا ہے کہ آغا باقر الحسینی کیخلاف ایف آئی آر بد نیتی اور جی بی میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی مذموم سازش ہے،ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ انجمن امامیہ بلتستان اور اہل بلتستان دہشت گردوں کے ہاتھوں پے در پے لاشیں اٹھا کر بھی امن کا پیغام دیتے رہے ہیں مگر اس کا جواب نا انصافی سے دیا گیا۔ یکطرفہ قانون کی عمل داری سے لوگوں میں احساس محرومی بڑھ جائیگا جو کہ علاقے کیلئے نیک شگون نہیں۔ انھوں نے کہا کہ مکتب تشیع کسی بھی مکتب کے مقدسات کی توہین نہیں کرتا مگر توہین کو آڑ بنا کر جی بی کے امن و امان کو داﺅپر لگایا جارہا ہے ،غلام عباس کا مزید کہنا تھا کہ شاہراہ قراقرم پر قتل وغارت گری میں ملوث دہشت گرد آج تک گرفتار نہیں ہو سکے،آغاباقر پر FIR فوری کاٹی گئی مگر تین دنوں تک کے کے ایچ بند رکھنے تکفیر کے فتویٰ لگانے حملہ اور قتل کی دھمکیاں دینے والوں کے خلاف کوکوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔