الیکشن کمیشن گلگت بلتستان اور ادرہ شماریات پاکستان کے مابین گلگت بلتستان کے تمام دس اضلاع کی سرکاری مردم شماری کی فراہمی،ضلعی سطح،تحصیل سطح، سب ڈویزنز سطح،یونین کونسل اور وارڈز کے نقشہ جات کی فراہمی سے متعلق ایک ایم او یو پر باقاعدہ دستخط کر دیئے گئے۔شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے جاری ایک اہم پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی چیف ادارہ شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر اور چیف سینسز کمشنر پاکستان سے اہم میٹنگ ہوئی،جس میں جنرل و بلدیاتی انتخابات کیلئے درکار تمام نقشہ جات فراہم کردئیے گئے۔اس موقع پر چیف ادارہ شماریات پاکستان نے یہ یقین دہانی کرائی کہ اس حوالے سے درکار ٹرینرز بھی فراہم کیئے جائیں گے تاکہ حلقہ بندی کیلئے بنائی گئی کمیٹی اور اتھارٹی کو باقاعدہ تربیت دی جائے گی اور ان کے ساتھ مل کر ہر قسم کی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔اس حوالے سے بھی الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا کہ 2020ئ کے جنرل الیکشن میں جس طرح اس ادارے کا تعاون حاصل رہا ہے، اسی طرح 2023ئ کی مکمل آبادی سے متعلق بھی ہمیں ہر ممکن تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی۔انہوں نے مذید کہا کہ فراہم کردہ ان نقشہ جات کے باعث مستقبل میں گلگت بلتستان کے جنرل و بلدیاتی الیکشنز میں سیٹوں کی انتخاب،حد بندی اور حلقہ بندیوں کے کام میں آسانی بھی ہوگی اور بہتری بھی آئے گی۔میٹنگ میں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان اور پرووینشل الیکشن کمشنر عابد رضا نے باہمی دلچسپی کے امور میں بھرپور معاونت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی بہترین ورکنگ ریلیشن شپ اور کوارڈینیشن کے ساتھ لیزان رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔یاد رہے کہ 2017ءکی مردم شماری کے مطابق کل بلاکس 1246 تھے اب جبکہ بڑھ کر 2023ءکی مردم شماری کے مطابق کل بلاکس 1339 ہوگئے ہیں اور ان بلاکس کے مطابق حلقہ بندیوں کا عمل سہل ہوگا۔میٹنگ کے بعد چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان اور پرووینشل الیکشن کمشنر عابد رضا کو ادارے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کرایا گیا،اس موقع پر سینسس ڈائریکٹرز،سینسس کمشنرز و دیگر ماہرین بھی ہمراہ تھے۔
