گلگت ،چیف جج گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے ججز کے احتساب کیلئے موجود فورم سپریم جوڈیشل کونسل آف گلگت بلتستان کو فعال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے اس ضمن میں عوام الناس کی اطلاع کیلئے تشہیر کی جاتی ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل گلگت بلتستان کا سیکرٹریز ، سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کی عمارت میں موجود ہے اور عوام الناس کسی شکایت کی صورت میں سپریم جوڈیشل کونسل سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ سپریم جوڈیشل کونسل گلگت بلتستان اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے احتساب کا فورم ہے جو گلگت بلتستان آرڈر 2018ءکی شق 81 کے تحت تشکیل دیا گیا ہے یہ فورم سپریم اپیلٹ کورٹ اور چیف کورٹ گلگت بلتستان کے معزز ججز کے احتساب کا واحد فورم ہے اور عدلیہ کی آزادی کے اصولوں پر قائم کیا گیا ہے چیف جج نے واضح کیا ہے کہ نظام احتساب نہ صرف عدلیہ کے وقار میں اضافہ کا باعث ہے بلکہ عوام کے عدلیہ پر اعتماد کا بھی مزید بڑھاتا ہے اس لئے یہ ضروری ہے کہ عوام کو اس فورم سے رابطہ کے طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے۔
