گورنر کی وزیراعلیٰ کی تیمارداری،جلد صحت یابی کےلئے دعا

اسلام آباد(پ ر)گورنرگلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیر اعلی۱ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی تیماداری کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہارکیا گورنر گلگت بلتستان نے وزیر اعلی۱ گلگت بلتستان سے ملاقات کے دوران کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے آپ تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہو رہے ہیں جو کہ باعث اطمنان ہے مجھے قوی امید ہے کہ آپ جلد مکمل صحت یاب ہو کر گلگت بلتستان میں عوام کے درمیان ہوں گے اور ہم مل جل علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں اس موقع پر وزیر اعلی۱ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گورنر گلگت بلتستان کی آمد پرانکا خصوصی شکریہ ادا کیا۔