گلگت،گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ گلگت بلتستان عزیز احمدجمالی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میںگورنر گلگت بلتستان کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ نے پھیالونگ دیوسائی واٹر ڈائیور جن کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ لگانے کے لیئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔اس کمیٹی کے سروے کے بعد عوامی منصوبے کی تکمیل کے لیئے حکومت متعلقہ اداروں کے ذریعے عوام کے ساتھ مکمل تعاون کریگی ۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ پھیالونگ دیوسائی واٹر ڈائیورجن منصوبے کی جلد از جلد تخمینہ لگانے کے بعد رپورٹ پیش کی جائے تاکہ اس منصوبے کو فوری طور پرمکمل کیا جا سکے اور پانی و بجلی کے حوالے سے عوامی مسائل پرقابو پایا جا سکے ۔گورنر گلگت بلتستان نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ کو احکامات جاری کئے کہ 20میگا واٹ ہینزل پاور پراجیکٹ پر فوری طور پر کام شروع کرنے کے لیئے اقدامات کئے جائیں تاکہ ضلع گلگت میں بجلی کی کمی کو پورا کیا جاسکے ۔ گورنر گلگت بلتستان نے سیکریٹری صحت کو احکامات جاری کئے کہ ضلع سکردو ٹاون ایریا میں منظور شدہ ہسپتال کی تعمیر کے کام کو فوری طور پر شروع کرنے کے لیئے PC-1 محکمہ پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ کو بھجوا دیں تاکہ ہسپتال بروقت تعمیر کیا جاسکے ۔
