سکردو: گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے باجوڑ میں جے یو آئی
کے ورکرز کنونشن میں دھماکے سے قیمتی جانوں کی ضیاع پر گہرے رنج و غم کا
اظہارگورنر گلگت بلتستان نے وفاقی حکومت سے دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی
کا مطالبہ کیا ہے۔ گورنر سید مہدی شاہ نے جے یو آئی (ف) کے عہدیداروں اور
کارکنوں کی شہادت پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ
دہشت گردی سے مسلمانوں اور پاکستان کو شدید نقصان پہنچا ہے ،دہشت گردی کے
خاتمے کےلئے مسلح افواج پر عزم ہیں۔ اس طرح کے بزدلانہ اور سفاکانہ حملوں
سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔ گورنر گلگت بلتستان نے اپنے بیان میں
مزید کہا کہ دہشت گردی کا تعلق کسی مسلک یا قوم سے نہیں بلکہ وہ انسانی روپ
میں سفاک درندے ہیں۔ گورنر نے شہداءکے ورثاءسے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
کیا اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی