گلگت بلتستان، آزادکشمیر میں وفاق کے ساتھ الیکشن کرانے کا فیصلہ

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی وفاق کے ساتھ عام الیکشن اسی دن کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اعلیٰ سطح پر یہ تجویز منظور کرلی گئی ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں اس دن ہی الیکشن کروائے جائیں جس دن وفاق اور باقی ملک میں عام الیکشن ہوں یہ فیصلہ اس تناظر میں کیا گیا کہ وفاق میں پہلے الیکشن ہوتے ہیں اس کا اثر ان دو خطوں پر براہ راست ہوتا ہے لوگ وفاق کے نتائج سے متاثر ہوکر ان خطوں میں وفاق میںبرسراقتدار پارٹیز کو ہی کامیاب کر دیتے ہیں،ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں قبل ازوقت اسمبلیاں توڑ کر نومبر میں باقی ملک کے ساتھ الیکشن کروائے جائیں گے۔