کائرہ کا دورہ گلگت، تمام جماعتوں، گروپوں سے ملاقاتیں

 گلگت، پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر ا±مور کشمیر و گلگت بلتستان قمر الزماں کائرہ کے دورہ گلگت بلتستان کے دوران گلگت بلتستان کی تمام سیاسی جماعتیں مسلم لیگ ن، جمعیت علماءاسلام سمیت حاجی گلبر کی قیادت میں فارورڈ بلاک راجہ اعظم خان کی قیادت میں ہم خیال گروپ جس میں متحدہ وحدت المسلمین اور تحریک اسلامی پاکستان کی امور کشمیر و گلگت قمر الزماں کائرہ سے ملاقات۔ ملاقات میں علاقے میں ہم آہنگی اور بھائی چارگی کو فروغ دینے اور قائد ایوان کے انتخاب کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے قمر ازماں کائرہ کو گلگت بلتستان موجودہ سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ اور قمر الزماں کائرہ کو صدر آصف علی زرداری نے قائد ایوان کے انتخاب پر مشاورت کے لئے کراچی طلب کیا ہے وہ آج کراچی روانہ ہونگے اور قائد ایوان کے انتخاب کے حوالے سے مرکزی قیادت کو صورتحال سے آگاہ کریں گے اور مرکزی قیادت علاقے کے وسیع تر مفاد کو سامنے رکھتے ہوے فیصلہ کرے گی۔