گلگت ، انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ کی صدارت میں پولیس ہیڈکوارٹرز میں محرم الحرام کے دوران حفاظتی اقدامات کے حوالے سے اہم میٹنگ ہوئی۔ جس میں تینوں رینجز کے ڈی آئی جیز نے احتیاطی طور پر دوران محرم اضلاع میں کئے جانے والے سکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی۔ انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ نے اس موقع پر کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام اضلاع میں مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کےلئے حتمی و جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیا جائے۔ خطے کی پرامن فضاءکی برقراری کے لئے تمام مکاتب فکر کے علماءو مشائخ و معززین سے بروقت رابطے رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم 2022 کے تجربات کو سامنے رکھ کر ان پر ابھی سے ورک کر لیں۔ مساجد بورڈ، ریجنل امن کمیٹی اور پولیس لیزان کمیٹی کے ممبران سے رابطے تیز کئے جائیں۔ آئی جی پی افضل محمود بٹ نے کہا کہ اے اور بی کیٹگری کے امام بارگاہوں کی سکیورٹی آڈٹ کی جائے۔ ممنوعہ وال چاکنگ، ممنوعہ پوسٹرز اور بینرز پر نظر رکھیں۔ پرنٹنگ پریس اور کیبل چلانے والوں سے سرٹیفکیٹ لیا جائے کہ وہ کسی ممنوعہ تحریر اور تقریر کو پھیلانے کا باعث نہیں بنیں گے۔ تمام ایس ڈی پی اوز اپنے ساتھ میگا فون رکھیں۔ ہوٹل آئی جو کہ گلگت بلتستان کے تمام ہوٹلوں میں active ہے اکے زریعے آنے جانے والوں کا ریکارڈ چیک کیا جائے, ہوٹل منیجرز کے ساتھ میٹنگ کی جائے کہ وہ بغیر شناخت کے کسی کو رہائش نہیں دینگے۔ لاو¿ڈ سپیکر آرڈیننس پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ شیڈول فور میں شامل افراد پر بھی خصوصی نظر رکھی جائے۔ سیف سٹی کے تمام کیمرے فنکشنل کئے جائیں۔ جن اضلاع کو اضافی نفری کی ضرورت ہے سی پی او کو آگاہ کریں۔ اضلاع میں کمیونیکیشن کے لئے کنٹرول رومز قائم کئے جائیں۔ جو سی پی او کنٹرول روم سے رابطے میں رہینگے۔ ضرورت کے مطابق فورس کو واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹر، وہیکل جیمرز، مائنگ ڈیٹکٹر اور سنیفر ڈاگ اور دیگر equipments ایشو کئے جائیں۔ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ violation پر فوری ایکشن لیا جائے۔ یکم محرم الحرام سے عاشورہ تک مجالس اور جلوسوں کے دوران ٹریفک کے لئے الگ پلان ترتیب دیا جائے، محرم الحرام کی ڈیوٹیز کے دوران فورس کی رہائش اور طعام کا خاص خیال رکھا جائے۔ افضل محمود بٹ نے آخر میں کہا کہ جی بی پولیس کے تمام اہلکار ذہنی اور جسمانی طور پر اپنے آپ کو محرم کے دوران فرائض کی ادائیگی کے لئے تیار رکھیں تاکہ شرپسند و ملک دشمن عناصر کو خطے کی پرامن فضاءخراب کرنے کا موقع نہ مل سکے۔ میٹنگ میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نوید احمد نثار خواجہ، ڈی آئی جی فرمان علی، ڈی آئی جی حنیف اللّٰہ خان اور ڈی آئی جی سلطان فیصل شریک تھے جبکہ ڈی آئی جی بلتستان فرخ رشید، ڈی آئی جی طفیل احمد میر اور دیگر اضلاع کے ایس ایس پیز آن لائن شریک تھے۔ اے آئی جی محمد جمیل، اے آئی جی شہباز الٰہی، ایس ایس پی گلگت، کمانڈنٹ پی ٹی سی، ایس ایس پی آفتاب عالم نے بھی میٹنگ میں دوسرے آفیسران سمیت شرکت کی۔