گلگت ،گلگت بلتستان پولیس کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان سے چلنے والا براق بائیکرز کا گروپ گلگت بلتستان پہنچا۔ گلگت بلتستان پہنچنے کے بعد لیڈر محمد کاشف نوید کی سربراہی میں گروپ نے انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نوید احمد نثار خواجہ سے ملاقات کی۔ محمد کاشف نوید نے انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان کے ہمراہ یادگار شہدائ پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان نے براق گروپ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے جی بی پولیس کے شہدائ کی یاد میں بائیکس پر طویل سفر طے کیا۔ آخر میں انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان کی جانب سے براق گروپ کے لیڈر محمد کاشف نوید کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ براق گروپ نے بھی آئی جی پی کو شیلڈ سے نوازا۔ واضح رہے کہ یہ گروپ سالانہ جی بی پولیس کے شہدائ کو خراج عقیدت پیش کرنے طویل مسافت طے کر کے گلگت بلتستان آتا ہے۔
