گلگت،صدر ملی یکجہتی کونسل گلگت بلتستان شیخ مرزا علی کی زیر صدارت ملی یکجہتی کونسل گلگت بلتستان کی کابینہ کا خصوصی اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا اجلاس میں مشتاق احمد ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کو نسل گلگت بلتستان، مولانا تنویر حیدری سیکرٹری فنانس محمد حسین سیکرٹری اطلاعات اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں شرکاءنے گلگت بلتستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور گروپ بندیوں کے عمل پراظہار خیال کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملی یکجہتی کونسل گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کی بڑھتی ہوئی سیاسی ابتری پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسے گلگت بلتستان کی دینی، مذہبی، علاقائی ہم آہنگی کےلئے انتہائی مضرترساں اور فتنہ انگیز قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔ملی یکجہتی کونسل گلگت بلتستان کے قائدین نے تمام سیاسی رہنماوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے وقتی سیاسی مفاد کے لئے گلگت بلتستان کے اقدار، مذہبی تقدس وہم آہنگی کوداو¿ پر نہ لگائیں۔اس کے علاوہ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملی یکجہتی کونسل گلگت بلتستان علاقے میں مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے ، برداشت تحمل اور رواداری کے فروغ کے لئے جدوجہد کرتی رہے گی ملی یکجہتی کونسل گلگت بلتستان نے تمام مکاتب فکر کے علماءکرام، عمائدین شہر، نوجوانوں اور عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ وقتی مفاد کے لئے گلگت بلتستان کے امن کو تباہ کرنے والوں سے ہوشیار رہیں اور محرم الحرام کے تقدس کا احترام کرتے ہوئے اسلامی بھائی چارے اور امن کے فروغ کے لئے ملی یکجہتی کونسل کا ساتھ دیں قائدین ملی یکجہتی کونسل نے اعلان کیا کہ گلگت بلتستان اور خاص طور سے گلگت شہر میں مذہبی ہم آہنگی کے لئے ایک بڑی کانفرنس کا انعقاد کر کے تمام مکاتب فکر کے علماءکرام اورعمائدین کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں گے کانفرنس میں مرکزی قائدین کی شرکت کو بھی یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ہر قسم کی فتنہ انگیزی سے ہوشیار رہیں اور ہر قیمت پر امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے کوشاں رہیں۔
