غذر ،دنیا کے بلند ترین پولو گراو¿نڈ شندور میں آج سے تین روزہ انٹرنیشنل پولو فیسٹیول شروع ہوگا گلگت بلتستان اور کے پی انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ تین روزہ انٹرنیشل میلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سیاح شرکت کرتے ہیں شندور کے وسیع و عریض میدان میں ایک روز قبل سے ہی ہزاروں سیاح پہنچنے لگے ہیں اور خیمہ زن ہوچکے ہیں شندور پولو فیسٹول کا فائنل مقابلہ 9 جولائی کو کھیلا جائے گا اور اس مقابلے کے ممکنہ طور پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف مہمان خصوصی ہوں گے 7 جولائی کو میلے کے پہلے دن غذر پھنڈر اور لاسپور کی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوگا جبکہ اس دن ہی سب ڈویژن یاسین اور سب ڈویژن مستوج کے درمیان پولو میچ کھیلا جائے گا 8 جولائی کو میلے کے دوسرے روز گلگت ڈی اور چترال ڈی جبکہ گلگت سی اور چترال سی کے علاوہ چترال بی و گلگت بی کے درمیان کانٹے دار مقابلے منعقد ہوں گے 9 جولائی کو میلے کا فائنل پولو روایتی حریف چترال اے اور گلگت اے کے درمیان کھیلا جائے گا میلے میں حسب روایت پیرا گلائڈنگ کا مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ گلگت بلتستان کے ثقافتی پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔
