گلگت:وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کنزرویشن کمیٹیوں
میں ٹرافی ہنٹنگ کے چیکس تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے
ہوئے کہا ہے کہ کنزرویشن کمیٹیوں نے جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے اہم کردار
ادا کیا ہے۔ متعلقہ محکمے کو ہدایات دی گئی ہیں کہ ٹرافی ہنٹنگ چیکس کو جلد
کنزرویشن کمیٹیوں میں تقسیم کریں تاکہ کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ
پہنچے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے 21 کروڑ کے ٹرافی ہنٹنگ کے
چیکس 15کنزرویشن کمیٹیوں میں تقسیم کئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریسورس
مینجمنٹ کے بغیر تعمیر و ترقی ممکن نہیں۔ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں
کمیونٹی نے کنزرویشن کمیٹیوں کے ذریعے یہ ثابت کیا ہے کہ سب سے مشکل
ریسورس جنگلی حیات سے استعفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر ہم اپنے تمام وسائل سے
استفادہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں تو گلگت بلتستان پاکستان کا خوشحال صوبہ
بن سکتا ہے۔ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت
بلتستان خالد خورشید نے کہاکہ جو کمیٹیاں دیہی سطح پر عملی طور پر کام
کررہی ہیں یہی کمیٹیاں لوکل گورنمنٹ ہیں۔ لوکل گورنمنٹ کا قانون مقامی
کمیٹیوں کی طرز پر بنارہے ہیں تاکہ مقامی سطح پر قائم کمیٹیوں کو اختیارات
اور وسائل منتقل کرسکیں۔ صوبے کے ریونیو میں اضافہ کیلئے ہمیں اپنے نظام
میں تبدیلیاں لانی پڑیں گی جس کیلئے مقامی کمیونٹی کو اپنا کردار ادا کرنا
ہوگا۔ مقامی حکومت کا موثر اور کامیاب نظام بنائیں گے۔ گلگت بلتستان میں
زمین سب سے بڑا ریسورس ہے۔ زمینوں کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے
کیلئے منتخب نمائندوں، سٹیک ہولڈرز اور مقامی کمیونٹی کے باہمی تعاون سے
لینڈ ریفارمز ایکٹ تیار کیا ہے جو سب کیلئے قابل قبول ہے، بہت جلد کابینہ
میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے تحت قائم
کمیٹیوں کو سالانہ ترقیاتی بجٹ کا 30 سے 35 فیصد حصہ دیاجائے گا تاکہ مقامی
کمیونٹی کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں۔ اگر ہم وسائل کا صحیح استعمال
اور محنت کریں تو گلگت بلتستان امیر ترین علاقہ بن سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے
کہا کہ غریب اور محروم طبقے کی بہتری ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
محکمہ جنگلات کو ہدایت کی ہے کہ ٹرافی ہنٹنگ کے تحت مارخور کے لائسنس میں
اضافہ کیلئے اقدامات کرے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے پولیس
ٹریننگ کالج گلگت میں پولیس جوانوں کے پاسنگ آﺅٹ پریڈ کے حوالے سے منعقدہ
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس انتظامیہ اور حکومت کےلئے ریڈھ کی
ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ امن وامان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جس
کی بنیادی ذمہ داری پولیس کی ہوتی ہے۔ گلگت بلتستان میں پولیس کی تعداد کم
ہونے کے باوجود اپنی ذمہ داری بخوبی سرانجام دےں ہےں۔ گلگت بلتستان پولیس
نے ہمیشہ امن وامان برقرار رکھنے میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔ نئے
پولیس پاسنگ آﺅٹ ہونے والے جوان مثالی فورس کا حصہ بننے جارہے ہیں۔ آپ کی
ذمہ داری ہے کہ تمام تر تعصبات سے بالاتر ہوکر امن وامان اور قانون کی
بالادستی کےلئے اپنے فرائض سرانجام دیں۔سابقہ ادوار میں پولیس فورس کی
تعداد میں اضافے پر توجہ نہیں دی گئی ہم نے مختصر مدت میں 1 ہزار نئے
آسامیاں پولیس فورس کےلئے تخلیق کیں۔ ہمارا ہدف گلگت بلتستان پولیس فورس کی
تعداد 10 ہزارتک بڑھانے کا ہے تاکہ مستقبل میں امن وامان کے حوالے سے کوئی
چیلنج درپیش نہ ہو۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے نئے جوانوں کو مبارک باد
پیش کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کو مثالی ادارے
بنانے کےلئے حکومت گلگت بلتستان درکار وسائل فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت
بلتستان خالد خورشید نے اس موقع پر پاسنگ آﺅٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور
دوران ٹریننگ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں شیلڈ اور
انعامات تقسیم کئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے دوران ٹریننگ بہترین
کارکردگی پر اقبال کمپنی کو پولیس پرچم دیا۔ پاسنگ آﺅٹ پریڈ کے دوران گلگت
بلتستان پولیس کے پیراگلائیڈرز نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔