گلگت،ملایا یونیورسٹی ملا ئیشیاءکی پروفیسر ڈاکٹر روضہ ہاشم نے وفد کے ہمراہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ڈائریکٹرریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق دورے کا مقصد سائنس اور تعلیم کے شعبوں کو آگے بڑھانے کے لیے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔دورے کے دوران ملایا یونیورسٹی کی پروفیسر روضہ ہاشم نے ''سائنس اور تعلیم کے ذریعے دوستی'' کے موضوع اظہار خیال بھی کیا۔ دورے میں انہوں نے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ،سینئرانتظامی وتدریسی افسران کے ساتھ ملاقات بھی کی۔ملاقات میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ملایا یونیورسٹی کے درمیان ممکنہ طویل المدتی تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔وائس چانسلر نے اس موقع پر کہاکہ ملایا یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر روضہ ہاشم کا دورہ مشترکہ تحقیقی منصوبوں، فیکلٹی اور طلبہ کے تبادلے کے پروگراموں اور دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعلیمی تعاون کے لیے نئی راہیں کھول دے گا۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلرنے قراقرم گریجویٹ سکول کی سائنپسز ورکشاپ میں خصوصی شرکت، تحقیقی ماحول کو مزید پروان چڑھانے پر زوردیا۔
