گلگت بلتستان کی صوبائی سطح پر پولو ٹیم بنائی جائے گی، وزیراعلیٰ

گلگت، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15کروڑ روپے کی خطیر سے رقم سے آغا خان شاہی پولو گراو¿نڈ کی تزئین اور آرائش کی جائے گی اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ہر شہر میں پولو کی ٹیمیں بنائی جائیں گی اور کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا جائے گا۔ صوبائی سطح پر پولو کی ٹیم بنائی جائے گی جو نیشنل سطح پر گلگت بلتستان کی نمائندگی کرے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے والی ٹیم کیلئے 5 لاکھ،رنر اپ ٹیم کیلئے 3 لاکھ اور جیوری اور انتظامیہ کیلئے 2 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ ٹیم میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔