سلیکٹڈ وزیراعلیٰ کے احتساب کے دن شروع ہونیوالے ہیں ،حفیظ الرحمن

 گلگت(پ ر)سابق وزیراعلی و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سلیکٹڈ وزیراعلی کے فلور آف ہاو¿س میں چین سے بجلی درآمد کے ایک اور گمراہ کن جھوٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعلی کے جھوٹ، گمراہ کن سیاست کے دن ختم ہوگئے ہیں اب احتساب کے دن شروع ہونے والے ہیں۔سلیکٹڈ وزیراعلی نے گلگت بلتستان میں بجلی بحران کے حل میں سنجیدہ کوششیں کرنے کی بجائے اس اہم قومی مسلئے کو مال بنانے کیلئے استعمال کیا۔ گزشتہ تین سالوں میں جھوٹ کے پہاڑ کھڑے کئے جس کے باعث آج گرمیوں میں عوام شدید لوڈشیڈنگ کا سامنا کررہی ہے۔آپ نے سب سے پہلے کہا ہم سولر لگائینگے۔پھر کہا ڈیزل جنریٹر آئیں گے۔ پھر ڈیزل جنریٹر کے نام پر قوم کے ایک ارب پچاس کروڑ لوٹ لئے گئے۔پھر آپ کاچائنہ سے 50 میگاواٹ بجلی امپورٹ کرنے ایک اور گمراہ کن جھوٹ وہ بھی پارلیمان کے فلور پہ افسوس ناک ہے اور گلگت بلتستان کے عوام سے بدترین مزاق کے مترادف ہے۔سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن نے مزید کہا کہ آپ کو اتنا بھی معلوم نہیں ہے آپ کو پتہ نہیں کیسے گلگت بلتستان کا چیف ایگزیکٹو لگا دیا گیا ہے باشعور طبقہ حیران ہے کہ کسی اور ملک سے بجلی یا کوئی بھی ایگریمنٹ وفاقی اداروں کی زمہ داری بنتی ہے۔ ایران سے بلوچستان کیلئے بجلی وفاقی حکومت نے لائی تھی۔آپ کو ان معاملات کی سمجھ ہی نہیں۔ آپ اسمبلی کے فلور پر قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام کو آپ لوگوں سے نفرت کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔آپ صرف عمران نیازی کی خوشنودی کیلئے گلگت بلتستان کے عوام کے فنڈز یہاں سے لے جاسکتے ہیں اور کچھ بھی نہیں۔سلیکٹڈ وزیراعلی گلگت بلتستان میں نفرت اور جھوٹ کی سیاست اور بیڈ گورننس کے باعث اپنے بھیانک انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اپنے ہوش و حواس کھوبیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا سلیکٹڈ وزیراعلی اور چند وزراءنے ایمر جنسی کے نام پر گلگت بلتستان کو لوٹ رہے ہیں۔آپ کے تمام اعمال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 16 میگاواٹ نلتر,12 میگاواٹ کے چھوٹے منصوبے جن پر سابق دور حکومت میں 80 فیصد کام مکمل ہوچکا تھا تین سالوں میں 20 فیصد کام جن سے مکمل نہیں ہوسکا۔ وہ گلگت بلتستان کی باشعور قوم کو اپنے جھوٹ سے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔سلیکٹڈ وزیراعلی اور اس کی مخصوص ٹیم کے اب احتساب کے دن شروع ہونے والے ہیں۔