اساتذہ کی تربیت اور دیگر پروگرامز کیلئے فیڈرل بورڈ کیساتھ معاہدے

 گلگت(پ ر)گلگت بلتستان حکومت اور فیڈرل بورڈ کے مابین اساتذہ کے تربیتی پروگرام شروع کرنے، اسکولوں میں بین الاقوامی زبان کی مہارت کا تربیتی پروگرام کا آغاز سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے معاہدوں پر اتفاق کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی اور فیڈرل بورڈ کے چیئرمین قیصر عالم کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی جس میں درج ذیل معاہدے طے پائے گئے ہیں جس کے تحت حکومت گلگت بلتستان اور فیڈرل بورڈ مارکیٹ سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ اساتذہ کے تربیتی پروگرام شروع کرنے کے لیے تعاون کریں گے، جس سے فارمیٹو اسسمنٹ، پیڈاگوجی، اور جدید تشخیصی ٹولز جیسے شعبوں میں ہمارے اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی میں اضافہ ہوگا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ ہم فیڈرل بورڈ کے تحت منتخب اسکولوں میں بین الاقوامی زبان کی مہارت کا تربیتی پروگرام بھی شروع کریں گے۔ زبان کی مہارت کو تقویت دینے سے طلبائ کے تعلیمی سفر پر مثبت اثر پڑے گا، جس سے وہ کثیر ثقافتی دنیا میں ترقی کی منازل طے کر سکیں گے۔انہوں نے مذید کہا کہ آئیے مل کر اس پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنائیں اور ہم سب مل کر اپنے نوجوانوں کا روشن مستقبل بنا سکتے ہیں اور گلگت بلتستان کا خواب پورا کر سکتے ہیں۔