قراقرم یونیورسٹی ،ٹاک ٹاک ویڈیو بنانے پر9طلباءکے داخلے منسوخ

گلگت( پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے یونیورسٹی میں غیر اخلاقی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر نو طلبہ وطالبات کا داخلہ منسوخ کر دیا۔ ترجمان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مطابق غیر اخلاقی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے نو طلبا کی داخلہ منسوخی ، یونیورسٹی داخلے پر پابندی ،لرننگ منیجمنٹ سسٹم میں طلبا کے اکاﺅنٹس کو سیز کرنے سمیت کیس کو یونیورسٹی ڈسپلنری کمیٹی کومزید کاروائی کرنے کے لیے منتقل کردیاہے ۔نو طلبا جن میں شعبہ اکنامکس کے طالب علم احمد رازق ولد عبدالرازق رجسٹریشن نمبر 2020-kiu-Bs2621،شعبہ فارسٹری کے سابق طالب علم حسن علی ولد ثمر جان رجسٹریشن نمبر 2018-kiu-5691،شعبہ مائینگ انجینئرنگ کے طالب علم محمد علی ولد ثمر جان رجسٹریشن نمبر 2021-kiu-Bs6276، شعبہ مائینگ انجینئرنگ کے سابق طالب علم وصیل احمد ولد محمد تاج رجسٹریشن نمبر 2018-kiu-7022، شعبہ ایجوکیشن کے سابق طالب علم زیشان حیدر ولد عامر حیدر رجسٹریشن نمبر 2021-kiu-Bs4212، شعبہ مائینگ انجینئرنگ کے طالب علم مصدیق منیررجسٹریشن نمبر 2019-kiu-1378،شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹیڈیز کے طالب علم آفتاب عالم ولد میرعالم رجسٹریشن نمبر 2023-kiu-1293،شعبہ کمپیوٹر سائنسز کے طالب علم حسیب احمد ولد خورشید احمد رجسٹریشن نمبر 2020-kiu-Bs2008اور شعبہ مینجمنٹ سائنسز کی طالبہ نیلم شیر دختر شیر علی رجسٹریشن نمبر 2022-kiu-Bs2611 شامل ہیں۔یہ نو طلبا یونیورسٹی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے ۔ اس موقع پر وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے ساتھ ساتھ اقدار ،اخلاقیات کو آگے بڑھایا جائےگا۔۔ترجمان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مطابق اس سے قبل جاری ایک اور نوٹیفکیشن میں یونیورسٹی میں غیر اخلاقی ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا کے دیگر زرائع کے لیے غیراخلاقی ویڈیوز بنانے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جار ی کردیاہے ۔نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ویڈیو بنانے والوںکے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔