گلگت (پ ر) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ ماحولیاتی
تبدیلیوں کے اثرات پوری دنیا خصوصاً گلگت بلتستان پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔
دنیا کے بیشتر گلیشیرز گلگت بلتستان میں ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی
اثرات کی وجہ سے گلیشرز پگل رہے ہیں۔ گلیشیائی جھیلوں سے پانی کے اخراج کے
سبب سیلاب سے مقامی آبادی کو خطرات کا سامنا ہے۔ ماحولیات کے عالمی دن کے
موقع پر خصوصی پیغام میں خالد خورشید نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے
اثرات سے بچا ¶ کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہم سب کو انفرادی اور
اجتماعی طور پر اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے. جنگلات کے تحفظ اور درخت
لگانے پر توجہ دینا ہوگی. چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا 10 بلین سونامی
منصوبہ سب کے لئے مشعل راہ ہے۔ حکومت گلگت بلتستان قدرتی ماحول کے تحفظ اور
ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچا ¶ کے لیے آگاہی مہم سمیت عملی اقدامات کر رہی
ہے. عوام بھی ماحولیات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں اور حکومت کے ساتھ
تعاون کریں۔