حکومت سیاحوں اور ٹورآپریٹرز کو بہترین سہولیات فراہم کریگی ،راجہ ناصر

اسلام آباد (پ ر) محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کی طرف سے جی بی ہاو ¿س اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی،جس میں مختلف محکموں کے نمائندوں، ٹورآپریٹرز کے علاوہ لوگوں کی کافی تعداد نے شرکت کی،اس تقریب کی صدارت صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت راجہ ناصر علی خان نے کی۔ تقریب کا بنیادی مقصد سال 2020 میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹور آپریٹرز اور مختلف محکموں کے نمائندوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا،جن کی بھرپور تعاون اور محنت کی بدولت سال 2022ءمیں گلگت بلتستان میں ایڈونچر ٹورسٹ کی تعداد میں ریکارڈ حد تک اضافہ ہوا اور ایڈونچر ٹورازم کی مد میں محکمے نے پہلی بار سب سے زیادہ اجازت نامے(Permits) جاری کیئے اور ساتھ ہی گذشتہ سالوں کی نسبت 450 فیصد اضافی غیر ملکی زرمبادلہ قومی خزانے میں جمع کرادی۔صدر الپائن کلب اور صدر ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن نے محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کے ٹوریزم کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور مزید بہتری کے لیے تجاویز دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹور آپریٹرز کے نمائندوں نے کہا کہ پہلی دفعہ ایڈونچر ٹوریزم سے منسلک ٹور آپریٹرز کی حوصلہ افزائی کرنے پر ہم صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت، سیکرٹری ٹورازم جی بی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوریزم اسلام آباد کے شکرگزار ہیں۔مزید مختلف اداروں کے نمائندوں نے بھی گلگت بلتستان حکومت کے اقدامات کو سراہا اور حوصلہ افزائی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر راجہ ناصر علی خان نے کہا کہ محکمہ سیاحت گلگت بلتستان تشریف لانے والے سیاحوں اور ٹور آپریٹرز کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، یہ سب تب ہی ممکن ہے جب تمام اسٹیک ہولڈرز اپنے فرائض کو بخوبی سرانجام دے۔سال 2022ءمیں گلگت بلتستان میں ریکارڈ ٹورسٹ کا سہرا اسلام آباد کی ٹیم،متعلقہ محکموں اور ٹور آپریٹرز کی مرہون منت ہے۔صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت گلگت بلتستان نے شرکاءمیں اسناد تقسیم کیے،جس میں نادرا، PATO,BBATO,BATO ,EV K2 CNR, الپائن کلب آف پاکستان،عسکری ایوی ایشن بلیو اسکائی ٹریک اینڈ ٹورز،مختلف محکموں کے نمائندوں اور محکمہ صحت کے ملازمین میں تعریفی اسناد تقسیم کیے۔ نیز سال 2022 میں کوہ پیمائی کے دوران فوت ہونے والے کوہ پیما شریف سدپارہ اور ایمان کریم کی فیملی کو بھی شیلڈ نقد انعام دیئے گئے۔