Skip to content
گلگت:سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے وفاقی منصوبوں کے اہم فورم ایکنک کے اجلاس سے قبل گلگت بلتستان کے عوام کے تعمیر و ترقی کے میگا منصوبوں اور دیگر عواموں مسائل اور ان کے حل کیلئے تفصیلی ملاقات،سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن نے وزیر خزانہ کو تعمیر و ترقی کے منصوبوں صورتحال اور ان کی عوامی اہمیت پس منظر اور دیگر عوامی مسائل کے کیلئے تجاویز دیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن کی تمام تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کے معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اور بہتر مستقبل کیلئے میگا ترقیاتی منصوبے دئیے,عمران نیازی کے چار سالہ حکومت میں یہ منصوبے منجمد رہے جس کے باعث آج ان عوامی منصوبوں کی لاگت میں خاطر خواہ اضافہ ہوچکا ہے۔وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر گلگت بلتستان کے عوام کے تعمیر و ترقی کے منصوبوں کو خصوصی ترجیح اور وسائل فراہم کررہے ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام کی تعمیر وترقی اور بہتر مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے منصوبوں کی بڑے فورمز سے منظوری سمیت تمام اضافی وسائل بھی فراہم کریں گے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو بہتر سہولیات مل سکیں اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے سفر کو جاری و ساری رکھ سکے۔سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے منصوبوں کی منظوری کے سب سے بڑے فورم ایکنک نے 18 ارب مالیت کا شغر تھنگ پاور پراجیکٹ اور 17 ارب مالیت کا ریجنل گریڈ کے میگا منصوبے کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔26 میگاواٹ شغر تھنگ پاور پراجیکٹ کی تعمیر سے لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے بھرپور مدد ملے گی۔ ریجنل گرڈ کے منصوبے کی تعمیر سے گلگت بلتستان میں ندی نالوں کے موسمی منصوبوں کی تعمیر سے نجات ملے گی اور مستقبل میں نیشنل گریڈ کے ریجنل گرڈ سے منسلک ہونے سے گلگت بلتستان میں 40 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی بنانے کی مواقعوں کو بھی حقیقت میں رنگ بدلنے کا آغاز ہوگا۔سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن نے بتایا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے گلگت بلتستان کے عوام کو فضائی سفر کے حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے کرایوں میں بھاری اضافے کا سامنا ہے جس کی وجہ سے عوام کو مشکل صورتحال کا سامناہے تجویز دی ہے کہ موجود فضائی کرائیوں کو غیر ملکی اور ملکی سیاحوں،سرکاری و نجی بڑے اداروں کیلئے رکھا جائے اور گلگت بلتستان کے ڈومیسائل ہولڈر، طلبائ و طالبات اور مریضوں کیلئے خصوصی رعایت دی جائے تاکہ گلگت بلتستان کے عام عوام کو فضائی سفر کو آسان بنایا جا سکے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس تجویز سے اتفاق کیا ہے اور منظوری دی اور ان تجاویز کو تحریری شکل میں لانے کی اپیل کی ہے تاکہ فوری عملدرآمد کیلئے کاروائی کا آغاز کیا جاسکے۔سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور گلگت بلتستان کے عوام کا بہتر مستقبل ہے۔2015 سے 2020 گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے میگا منصوبوں کے سال رہے۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں