چلاس(پ
ر)چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی فداحسین کی قیادت میں مرکزی قائدین کا چلاس
پہنچنے پر چلاس کے مرکزی خطیب مولانا محیط اور عمائدین دیامر و عوام کی ایک
بڑی تعداد نے شاندار استقبال کیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین کو
دیامر آمد پر خوش آمدید کہا۔عوامی ایکشن کمیٹی دیامر کی طرف سے حکومت کی
عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف صدیق اکبر چوک پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔
جلسے میں چلاس کی عوام کا سمندر امڈ آیا۔احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے یوئے
چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی فداحسین نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن
کی بدولت عوام کا صبر اب جواب دے چکا ہے اب عوام اپنے حق کیلئے باہر نکل
چکے ہیں جب تک حکومت کے عوام دشمن اقدامات واپس نہیں ہونگے عوامی ایکشن
کمیٹی حکمرانوں کو چین سے بیٹھنے نہیں دیگی میں سلام پیش کرتا ہوں دیامر کی
غیور عوام کو جو اپنے حقوق کیلئے ہمیشہ بیدار رہتے ہیں عوامی ایکشن کمیٹی
دیامر دورے کے بعد دیگر ڈویژنز کے عوام کو بھی متحرک کریگی اور ایسی تحریک
چلائیگی کہ حکمران ماضی کی تمام تحریکوں کو بھول جائینگے انشااللہ بہت جلد
پورے گلگت بلتستان کو گلگت کی طرف مارچ کی کال دینگے عوام تیاری کریں۔ جلسے
سے مرکزی خطیب مولانا محیط و دیگر علماءکرام و قائدین نے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ حکمرانوں نے غریب کا چولہا بھی بجھادیا ہے اب عوام کو عوامی ایکشن
کمیٹی کیساتھ اٹھ کھڑا ہونا ہوگا دیامر کے عوام ماضی سے بڑھ کر عوامی ایکشن
کمیٹی کیساتھ کھڑے ہوں گے جو بھی مرکز سے کال دی جائیگی دیامر کی عوام صف
اول میں کھڑی ہوگی چاہے وہ دھرنے کی کال ہو یا لانگ مارچ پورا دیامر عوامی
ایکشن کمیٹی کیساتھ ہے عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین چلاس جلسے کے بعد تھور
روانہ ہوئے جہاں وہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرینگے جسکے بعد قائدین کا شتیال
کے مقام پر استقبال کیا جائیگا جہاں سے داریل اور پھر تانگیر پہنچیں گے
جہاں بڑے احتجاجی جلسے منعقد ہونگے۔