گلگت(پ ر)چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے نسٹ جی بی کیمپس کا باقاعدہ
افتتاح کر دیا۔ جسمیں آرٹیفیشل انٹلیجینس، بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیٹا
سائنس کے حوالے سے ٹریننگ دی جا رہی ہے اور آج سے باقاعدہ 6 ماہ ٹریینگ
سرٹیفیکیٹ پروگرام کا آغاز ہو گیا مزکورہ ٹریننگز و کورسسز میں اسوقت گلگت
اور سکردو ملا کے 380 کے قریب یوتھ باقاعدہ ٹریننگز اور مختلف کورسسز میں
حصہ لیا ہوا ہے۔ افتتاحی سیشن کے موقع پر بریفنگ و ابتدائی کلمات پیش کرتے
ہوئے سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی و سیکریٹری اطلاعات ضمیر عباس نے کہا کہ
صوبائی حکومت گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد
وانی کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے جی بی کے یوتھ کو جدید انفارمیشن
ٹیکنالوجی کے حوالے سے آگاہی دینے کے حوالے سے انقلابی اقدامات کئے ہیں
تاکہ یوتھ دور جدید کے چیلنجز کا با آسانی مقابلہ کر سکیں انہوں نے کہا اس
حوالے سے باقاعدہ طور پر نسٹ کے ساتھ ایم او یوز سائن ہوئے۔ انہوں نے کہا
کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ یوتھ کوٹیسٹ کے مرحلے سے گزار کے
مزکورہ ٹریننگ سیششز میں شامل کریں اور اگلے بدھ سے اس حوالے سے ہونے والے
امتحانوں میں یوتھ حصہ لے۔اس موقعے پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین
احمد وانی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح کے دو
کیمپسسز سکردو میں بھی قائم کئے گئے ہیں۔ جی بی کی یوتھ کے لئے اس طرح کی
ٹریننگز کروانا لازمی تھا۔انہوں نے کہا یہ سب کچھ تین ماہ کے عرصے میں تیار
کیا گیا ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ مزید کورسسز کو بھی شامل کر کے جی بی
کی یوتھ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم سے آراستہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ
یہ پروگرام پاکستان میں پہلے نمبر پر جی بی میں ہو رہا ہے اور آگے بھی جی
بی کے بچوں کے لئے مزید اس طرح کے کورسسز اور پیکجز لے آئینگے۔انہوں نے
مزید کہا کہ جولائی میں پاکستان جی بی سوفٹیسٹر کیمپ لگے گا جسمیں آئی ٹی
بوٹ کیمپس، انٹرپرینرشپ بوٹ کیمپس، بینکنگ، میتھیمیٹیکس , فائنینشیل لیٹریس
کے دو دو ہفتوں کے لئے کیمپ لگایاجائے گا جس میں پورے پاکستان سے ایکسپرٹ،
ڈاکٹرز، سول سرونٹس، پروفیشنلز آرہے ہیں جو مزکورہ ٹریننگز میں اپنی
مہارتوں سے آگاہ کرینگے۔