گلگت (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے ہائیکورٹ بار
ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت
بلتستان خالد خورشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاءبرادری کو درپیش مسائل
فوری طور پر حل کرنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔ وکلاءبرادری سے کئے
گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی
سیکریٹری قانون کو ہدایت کی کہ دیگر صوبوں کی طرز پر فوری طور پر پراسکیوٹر
جنرل اور آڈیٹر جنرل جنرل کے دفاتر کو الگ کرنے کےلئے سمری متعلقہ فورم
میں منظوری کےلئے پیش کریں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل،
ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل کی آسامیوں کی تخلیق کرنے
کےلئے سمری تیار کریں۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری
قانون کو ہدایت کی کہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا جی ایل الاٹ کرنے کےلئے
اقدامات کریں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے وکلاءکےلئے جدید لائبریری کے قیام
کےلئے ایک کروڑ روپے کا اعلان کئے جانے والے رقم کی جلد ادائیگی یقینی
بنائیں گے۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن مثالی لائبریری بنائیں تاکہ
وکلاءبرادری اس سے مستفید ہوسکیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے
کہاکہ وکلاءبرادری کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے دفاتر اور دیگر
سہولیات کےلئے 30 کروڑ کا منصوبہ جلد منظور کیا جارہاہے۔ وزیر اعلیٰ نے
صوبائی سیکریٹری پلاننگ ، سیکریٹری قانون اور سیکریٹری تعمیرات کو ہدایت کی
کہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی حلف برداری میں کئے گئے اعلانات پر
عملدرآمد کو جلد یقینی بنانے کےلئے کئے گئے تمام اعلانات کے مطابق سمری
فوری طور پر منظوری کےلئے متعلقہ فورم میں پیش کریں۔ہائیکورٹ بار ایسوسی
ایشن کے نمائندہ وفد نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا
وکلاءبرادری کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کرتے
ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت نے دلچسپی لے وکلاءبرادری کے مسائل حل کرنے میں جس
طرح دلچسپی لے رہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔