نو مئی کے واقعات میں ملوث جی بی کے لوگوں کو بھی سزا دلائی جائے گی، پیپلز پارٹی


 گلگت(پ ر) پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کا اہم اجلاس اپوزیشن لیڈر و صوبائی صدر پیپلزپارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ کی زیر صدارت اپوزیشن لیڈر کے چمبر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری انجنیئر محمد اسماعیل ، سینئر نائب صدر جمیل احمد ، ممبر سی ای سی ، محمد موسی، نائب صدر محمد علی اختر، رکن اسمبلی غلام شہزاد آغا ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عتیق الرحمن ایڈوکیٹ ، کوآرڈینیٹر اقبال رسول ، سئینر رہنما آفتاب حیدر اور میڈیا کوآرڈینیٹر امان بونجوی نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے تنظیمی ڈھانچے اور دیگر ذیلی تنظیموں کی مکمل تنظیم سازی سمیت پیپلزپارٹی ہیومن رائٹس ونگ کے حوالے گفت وشنید کی گئی۔ پارٹی مدر ونگز اور ذیلی تنظیموں کو گراس روٹ لیول تک تنظیم سازی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس کے شرکاءنے 9 مئی کے واقعات کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا۔ ملک بھر میں قومی املاک ، یادگار شہداء ، ریاستی املاک کے جلاو ¿ گھیراو ¿ کے علاوہ تضحیک اور بے حرمتی کی گئی ، کور کمانڈر لاہور اور جی ایچ کیو پر باضابطہ طور پری پلان کے تحت حملہ کیا گیا۔ جس کی بھر پور مذمت کی گئی۔ لاہور اور راولپنڈی میں ریاستی املاک کے جلاو ¿ گھیراو ¿ تضحیک و بے حرمتی کے خلاف مقدمات کے مرکزی ملزمان گلگت بلتستان حکومت کے اعلی ترین عہدوں کا سہارا لیکر قانونی کارروائی اور ٹرائل سے بچے ہوئے ہیں۔ حکومتی اعلی ترین عہدوں کا سہارا بہت جلد ختم کر کے قانونی کٹہرے میں ان کو کھڑا کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلائی جائے گی ، 9 مئی کو گلگت بلتستان میں بھی جن لوگوں نے ریاستی اداروں کے خلاف نعرہ بازی کی ان کو بھی انعام کے طور پر حکومتی عہدوں سے نوازا گیا 9 مئی کے واقعات منصوبہ بندی کے تحت کرائے گئے ہیں جوکہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔--