گلگت (پ ر)چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے ضلع نگر
میں بوائز ماڈل ہائی سکول غلمت نگر ضلعی انتظامیہ نگر کی جانب سے قائم کردہ
سٹڈی کارنر اور لائبریری کا افتتاح کردیااس موقع پر وزیر برائے سائنس اور
ٹیکنالوجی محمدعلی قائد ،ڈاکٹر مستان چیئرمین سپریم کونسل نگر اور امام
جمعہ والجماعت غلمت ڈاکٹر علی محمد بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نگر وقاص
جوہر نے اس موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ
ضلعی انتظامیہ نگر ضلع نگر میں مختلف مقامات پر اس طرح کی تقریبا دس
لائبریریاں قائم کرنے جا رہی ہے۔ ان سٹڈی کارنر اور لائبریریوں کے قیام کا
مقصد طلبہ و طالبات کو ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں پر تمام سہولیات
کے ساتھ ساتھ ساتھ کتب بینی اور مطالعہ کے لیے لئے کتابیں اور اور دیگر
لوازمات فراہم کرنا ہے جہاں پر بیٹھ کر طلباءو طالبات اپنے امتحانات کی
تیاری کے ساتھ ساتھ مختلف مقابلے کے امتحانات کی تیاری اور مطالعہ کر سکیں۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے ڈپٹی کمشنر نگر وقاص جوہر کی اس کاوش کو علم
دوستی اور اور کتب بینی کے لئے لئے بہترین کاوش قرار دیا۔ اس کے علاوہ چیف
سیکرٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نگر کی یہ کوشش قابل تعریف
ہے اور اس سے یقینا تعلیمی سفر آسان ہو جائے گا اور طلبہ کو امتحانات کی
تیاری کے لیے ایک بہترین جگہ میسر آئے گی۔ ڈپٹی کمشنر نگر نے عوام الناس سے
اپیل کی ہے کہ کہ وہ اس سہولت کا بھرپور اور مثبت فائدہ اٹھائیں بالخصوص
طالب علم اور وہ تمام افراد جو کتب بینی اور مطالعہ کا شوق رکھتے ہیں اور
مختلف امتحانات کی تیاری کرتے ہیں ان کے لیے ایک بہترین ماحول فراہم کیا
گیا ہے اب انکی ذمہ داری ہے کہ وہ اس سے مقررہ اوقات میں صبح آٹھ بجے سے
شام آٹھ بجے تک استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ہائے
کی ضلعی انتظامیہ نگر اس کے علاوہ نو مختلف مقامات پر بھی ایسے سٹڈی سنٹرز
اور لائبریریاں قائم کرنے جا رہی ہے جہاں طلبائ و طالبات امتحانات کی
تیاری کے ساتھ ساتھ مطالعہ کا شوق بھی پورا کر سکتے ہیں۔