چیف سکریڑی کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کر کے 7جون کو رپورٹ سمیت عدالت میں پیش ہونے کا حکم


گلگت( پ ر) چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس  علی بیگ کی سربراہی میں جسٹس جوہر علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے گلگت بلتستان  محکمہ تعلیم کے ریٹائر اساتذہ اور افسران  پر مشتمل 36ملازمین  کی ٹائم سکیل پروموشن دینے کا عدالتی حکم  پر عملدرآمد میں تاخیر پر سیکرٹری تعلیم، سیکرڑی فنانس، سیکرٹری سروسز گلگت بلتستان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے چیف سکریڑی گلگت بلتستان کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کر کے 7جون کو رپورٹ سمیت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا اور مزید مقدماتکی سماعت کرتے ہوئے  معزز بینچ نے سابق سکریڑی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن  محمد علی یوگوی کی قبل از گرفتاری ضمانت کو کنفرم کرکے محمد علی یوگوی کو نیب کے طلب کرنے پر مقدمے کی تفتیش میں پیش ہونے کا حکم بھی دیدے اور  چیف جسٹس علی بیگ نے استفسار کرتے ہوئے کہا  کہ اپ  تفتیش میں شامل ہوجائیں ضمانت ہوچکی ہے اب نیب اپکو گرفتار نہیں کریگی   تفصیلات کمطابق بدھ کے روز چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں جسٹس جوہر علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے محکمہ تعلیم گلگت بلتستان سے ریٹائر اساتذہ، ڈی ائی ایس، ہیڈ ماسٹرز، پرنسپلز، ڈپٹی ڈائریکڑز پر مشتمل 36 ملازمین کو عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے باوجود ٹائم سکیل پروموشن نہ دینے  اور عملدرامد میں تاخیر پر محکمہ تعلیم کے 36 ریٹائر افسرز اور  اساتذہ کی عملدرآمد کی پیٹشن پر سماعت کرتے ہوئے سکریڑی تعیلم، سکریڑی فنانس ، سکڑیڑی سروسز کو شوکاز نوٹسز جاری اور چیف سکریڑی گلگت بلتستان کو 7جون کو عدالتی حکم پر عملدرآمد کرکے مذکورہ بالا 36افسران کو ٹائم سکیل پروموشن دیکر رپورٹ سمیت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا اور معزز عدالت نے سابق سکریڑی گلگت بلتستان محمد علی یوگوی کے خلاف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے لئے اسلحہ وغیرہ خریدنے کے مد میں جاری 5کروڑ کی مبینہ کرپشن کیس میں تحقیقات کے لیے نیب کی جانب سے  نوٹس جاری ہونے پر عدالت سے رجوع کر کے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر چکے تھے گزشتہ روز معزز عدالت نے انکی ضمانت کو کنفرم کرتے ہوئے محمد علی یوگوی کو مقدمے کی تفتیش کے لئے نیب کے طلب کرنے پر پیش ہونے کا حکم دیدیاـ