گلگت(پ ر)صوبائی وزیر اطلاعات،پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ گلگت فتح اللہ خان
نے کہا ہے کہ حفیظ الرحمن کو انزائٹی ہے جو گلگت بلتستان کے انتخابات کو
وفاق کے ساتھ کرانے کی باتیں کر ر ہے ہیں انہوں نے کہا کہ حفیظ اور امجد نے
مرکز میں ایڑی چوٹی کا ضرور لگا رکھا ہے مگر پی ڈی ایم کی حکومت وینٹی
لیٹرپر آخری سانسیں لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت
بلتستان میں متحد ہے آپس میں بعض اختلافات ضرور ہیں جو جمہوریت کا حسن ہے
مگر اپنی حکومت کے خلاف کوئی محاظ کھڑا کرنا یا کسی سازش کا حصہ بننا کوئی
سوچ بھی نہیں سکتا ہے وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے
والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی صوبائی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ تمام تر
مسائل و مشکلات کے باوجود گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت بھر پور انداز میں
تعمیر و ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے جس کی ماضی میں کوئی
مثال نہیں ملتی ہے